عینی شاہدوں کے مطاب ق ہفتہ کی صبح ساڑھے چھ بجے ایک شخص نے گوتھنبرگ کے Landvetter ائیر پورٹ کے کاؤنٹر پر سے اور کاؤنٹر پہ کام کرنے والی ایک عورت کو زبردستی پکڑ کر ائیر پورٹ کی عمارت سے باہر لے گیا۔وہ شخص اس طرح ظاہر کر ہاتھا جیسے اس کے پاس ہتھیار موجود ہیں۔موقع پر موجود پویس نے مجرم کو قابو کرنے کیلے اس کی آنکھوں میں مرچیں چھڑک دیں۔
مجرم کے عورت پرحملہ کے بعد پولیس نے عوت کو چھوڑنے کے لیے اسے قائل کرنا چاہا جب وہ شخص نہ مانا تو پولیس نے مرچوں کا اسپرے اس کی آنکھوں میں کیا۔موقع پر موجود پولیس کے مطابق مرچوں کے اسپرے کی وجہ سے اس شخص نے سور کی طرح چیخنا شروع کر دیا ۔تاہم اغواء کی کوشش کی وجوہات ابھی تک معلوم نہیں ہو سکیں۔
NTB/UFN