سویڈش لوگوں کی ناروے سے گھر واپسی

بیس سال کی امیگریشن کے بعد اب بیشترسویڈش افراد اپنے واطن واپس جا رہے ہیں اس سال اپریل سے لے کرماہ ستمبر تک بیس ہزار سویڈش وطن واپس ہجرت کر گئے ہیں۔جبکہ اسی دوران ایک ہزارآٹھ سو سویڈش ناروے میں بس گئے۔سویڈن سے ناروے آنے والے لوگوں کی تعداد نارویجن لیبر مارکیٹ پر منحصر ہے۔جب ناروے میں لیبر مارکیٹ میں مندے کا رجحان ہوتا ہے سویڈن سے کم افراد ناروے کا رخ کرتے ہیں۔یہ بات اخبار آفتن پوستن کے ماہر محقق اوست بی نے ایک گفتگو میں بتائی Lars Ostby۔اگر ناروے سے سویڈش لوگ اسی طرح ہجرت کرتے رہے تو یہ ناروے کی تاریخ میں پہلا موقعہ ہو گا کہ یہاں سویڈش افراد کی تعداد اس قدر کم ہو جائے گی۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں