پہلے نارویجن سویڈن کی مارکیٹوں سے سستا کھانا خریدنے جاتے تھے لیکن اس مرتبہ سویڈش عوام کی بڑی تعداد نے نارویجن پٹرول اور گیس پمپوں کا رخ کیا ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ ناروے میں ڈیزل کی قیمت سویڈش ڈیزل سے کم ہے۔ناروے میں ڈیزل کی قیمت سولہ تا سترہ لیٹر ہے جبکہ سویڈن میں اس وقت ڈیزل بیس کراؤن لیٹر بک رہا ہے۔
سویڈش بارڈر سوینے سنڈ (Svine Sund)پہ واقع ایک پٹرول پمپ کے مالک نے بتایا کہ اس کے گیس پمپ پر ڈیزل خے سویڈش گاہکوں کی تعداد بہت ذیادہ ہو گئی ہے جو کہ پچھلے سال کے مقابلے میں ماہ اکتوبر میں پچاس فیصد سے ذیادہ ہے۔
NTB/UFN