سویڈن اور ناروے کے درمیان تجارت کے فروغ کے لیے شاہی جوڑے کا دورہ

نارویجن شاہی جوڑا ولیعہد شہزادہ ہاکون اور شہزادی میتا مارت سویڈن کا دورہ کریں گے۔اس دورہ میں وہ سویڈش شاہی جوڑے سے ملاقات کریں گے۔دورہ کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارتی تعلقات کو بہتر بنانا ہے۔شاہی جوڑا سویڈش شاہی جوڑے شہزادی وکٹوریا اور شہزادہ ڈینئیل کے مہمان ہوں گے۔اس شاہی وفد میں کئی نارویجن سیاستدان بھی شامل ہوں گے۔اس دورے میں وزیر خارجہ انیکن اور وزیر صنعت جان کرسچن ویسٹرے بھی شرکت کریں گے۔
دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان معلوماتی بنیاد پر کاروباری تعلقات مستحکم کرنا ہے۔اسٹاک ہوم اور گوتھمبرگ کے شہروں میں نارویجن وفد اپنے ہم منصبوں سے ملاقاتیں کرے گا۔
گ وکہ نارویجن وزیر اعظم یونس استورے اس وفد میں شامل نہیں ہوں گے لیکن وہ جلد ہی سویڈن کے دورے کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ کورونا وباء کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان جو کاروباری مسائل سامنے آئے ہیں ان سے نبٹا جا سکے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں