سویڈن اور ڈنمارک جانے والی تمام پروازیں معطل

کل بروز بدھ چار مارچ کو نارویجنائیرلائن کی ڈنمارک اور سویڈن جانے والی تمام پروازیں معطل کر دی گئی ہیں۔یہ پروازیں پائلٹوں کی ہڑتال کی وجہ سے معطل کی گئی ہیں۔اس کے علاوہ اوسلو سے کوپن ہیگن اور اسٹاک ہوم جانے والی تمام پروازیں بھی معطل کر دی گئی ہیں۔
مسافروں کی سہولت کے لیے ہڑتال ختم ہونے اور پروازیں بحال ہونے کی معلومات کے لیے مقامی طور پر آن لائن سروس کا اجراء کی گیا ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں