سویڈن میں اخوت کا سالانہ اجلاس

News from Sweden

سٹاک ہوم (نمائندہ خصوصی) اخوت سویڈن کا سالانہ اجلاس بتاریخ 10 اکتوبر بروز ہفتہ سٹاک ہوم ک علاقہ شیستا میں تین بجے منعقد ہورہا ہے جس میں اخوت سویڈن کے اراکین اور معاونین شرکت کریں گے۔ اخوت سویڈن کے سیکریٹری اطلاعات عمران کھوکھر نے اجلاس کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سالانہ اجلاس میں اخوت سویڈن کے صدر ڈاکٹر عارف محمود کسانہ اخوت سویڈن کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کریں گے جبکہ اخوت سویڈن کے سیکریٹری مالیات مرزا قیصر اخوت سویڈن کی مالیاتی رپورٹ سے شرکاءکو آگاہ کریں گے۔ اجلاس میں اخوت سویڈن کے جنرل سیکریٹری ابرار اکبر تنظیم کے اغراض و مقاصد کی وضاحت کریں گے اور شرکاءاجلاس سے مشاورت کریں گے۔ اس سالانہ اجلاس میں اخوت فاﺅنڈیشن پاکستان کے چئیرمین ڈاکٹر محمد امجد ثاقب شرکاءسے ویڈیو لنک کے ذریعہ خطاب بھی کریں گے۔ اخوت سویڈن کے سیکریٹری اطلاعات عمران کھوکھر نے اس اہم اجلاس میں شرکت کی اپیل کرتے ہوئے تمام اراکین اور معاونین سے کہا ہے کہ وہ اس خبر کو دعوت نامہ سمجھتے ہوئے اجلاس میں شریک ہوں اور اپنی آمد سے ہمیں آگاہ کردیں۔ کورونا وائرس کی وبا کی وجہ تمام تر احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں گی اور شرکاءسے گزارش کی گئی ہے کہ وہ اپنی شرکت کی حتمی اطلاع دیں تاکہ انتظامات کو بہتر انداز میں کیا جاسکے۔ 10 اکتوبر بروز ہفتہ کو اجلاس تین بجے اس پتہ پر منعقد ہوگا،
Ringstedsgatan 19, Kista
اپنا تبصرہ لکھیں