سویڈن میں ایک اور کیمپ نذر آتش

سوموار کی رات سویڈن میں ایک پناہ گزین کیمپ کو آدھی رات کو نذر آتش کر دیا گیا۔یہاں امیگریشن نے پناہ گزین بچوں کو آباد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔پولیس کے مطابق یہ آگ آدھی رات کو شروع ہوئی ۔جس کی وجہ سے عمارت کو خاصا نقصان پہنچاہ ے ۔گو کہ گھر تو سلامت ہے لیکن دھوئیں کی وجہ سے رہائش کے قابل نہیں ہے۔
یہ عمارت اسٹاک ہوم سے چار میل کے فاصلے پر جنوب مغرب کی سمت واقع ہے۔ کاؤنٹی کے سوشل ڈائیریکٹر شیل سندر مارک Kjell Sundemark کا کہنا ہے کہ یہ نہائیت افسوس کی بات ہے کہ کوئی اتنی دور آئے اور آگے سے جلا ہوا گھر ملے۔ہم لوگوں نے آج پناہ گزین بچوں کو یہاں منتقل کرنا تھا۔اب ہمیں کوئی اور جگہ تلاش کرنا ہو گی۔
اب تک سویڈن میں بیس ایسے کیپ جلائے جا چکے ہیں جہاں پناہ گزینوں کو رہائش دی جانی تھی۔پروفیسر کیتھرینا Professor Katrine Fangenنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت کو اس طرح کی باتوں سے ڈرنا نہیں چاہیے ۔مگر اس کے ساتھ ساتھ محکمہء امیگریشن اور پولیس کو کیمپوں کو محفوظ بنانے کی جانب بھی توجہ دینی چاہیے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں