سویڈن میں سفیر پاکستان طارق ضمیرواپس وطن کے لئے روانہ 

سٹاک ہوم (عارف کسانہ ؍نمائدہ خصوصی) سویڈن اور فن لینڈ میں پاکستان کے سفیر جناب طارق ضمیر ماہ رواں کے آخر میں سویڈن میں اپنا دور سفارت مکمل ہونے کے بعد پاکستان کے لئے روانہ ہوجائیں گے۔ وہ تین سال قبل سویڈن میں سفیر کی حیثیت سے تعینات ہوئے تھے۔ جناب طارق ضمیر کا سویڈن تین سالہ دور سفارت ایک بہترین عہد کی صورت میں ہمیشہ یاد رہے گا۔ انہوں نے اپنے دور میں سویڈن اور فن لینڈ کے پاکستان کے ساتھ سفارتی، تجارتی اور دوستانہ تعلقات میں مزید قربت اور بہتری کے لئے اہم کام کیے ہیں۔ اسلام، نظریہ پاکستان اور فکر اقبال کے ساتھ ان کی غیر متزلزل وابستگی ہے اور محکوم کشمیری عوام کے دکھ درد کو ایک حساس دل کے ساتھ محسوس کرتے ہیں۔ انہوں نے ایک منجھے ہوئے سفیر اور ایک محب وطن پاکستانی کی حیثیت سے انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔ان کا اپنے ہم وطنوں کے ساتھ رویہ بہت دوستانہ رہا اور وہ ایک اچھے سفیر کے ساتھ اعلیٰ انسانوں خوبیوں کے حامل ایک اچھے انسان ہیں جنہیں لوگ ایک عوام دوست سفیر کی حیثیت سے ہمیشہ اچھے الفاظ کے ساتھ یاد رکھیں گے۔
اپنا تبصرہ لکھیں