نارویجن کرونا مضبوط۔۔۔
وہ نارویجن جو سویڈن کے بارڈر پر شاپنگ کی غرض سے جاتے ہیں انہیں ناروے کی نسبت وہاں سستی اشیاء مل جاتی ہیں سویڈن میں نارویجنوں کو 5-6% پانچ سے چھ فیصد سستی شاپنگ ہو جاتی ہے۔ اس کی وجہ ایک تو نارویجن کرونے کی ذیادہ قیمت اور دوسرے سویڈش اشیاء کی کم قیمت ہے۔
سپارے بینک کے بینکار Magne Gundersen ماگنے گوندرشن ن کے مطابق اب سویڈن میں شاپنگ پر نارویجن مزید بچت کر سکتے ہیں۔نارویجن اسکول آف بزنس کے مطابق ایک سروے میں یہ معلوم کیا گیا کہ ہر دس میں سے چھ نارویجن سویڈن سے سستی اشیاء خریدتے ہیں۔ان میں پنیر،کنفیکشریز،معدنی پانی اور گوشت شامل ہیں۔ماہرین اقتصادیات کے مطابق کسمس کے موقع پر نارویجن اور سویڈش کرنسی کا ریٹ برابر تھا۔لیکن اس کے بعد سے اب تک ناروے کی کرنسی چھ اورے سویڈش کرنسی سے ذیادہ قیمت کی ہو گئی ہے۔اس طرح اب سویڈش کرونا کی قیمت 94.10 248re چورانوے اعشاریہ دس اورے ہے۔
ایک اور اکنامسٹ Reitan رائیٹن کے مطابق اکثر خرید دسار اس قسم کی مالیاتی تبدیلیوں کی پرواہ کے بغیر ہی سویڈن میں شاپنگ کرنا پسند کرتے ہیں ۔تاہم اب وہاں شاپنگ کرنے کے بہت فائدے بھی ہیں ۔اور اس بات کا بھی فائدہ ہے اگر نارویجن وہاں ایسٹر کی چھٹیاں گزارنا چاہیں۔
NTB/UFN