سویڈن میں نارویجن دہشت گرد گرفتار

سویڈن کے شہرگوئٹے برگ سے سیکورٹی پولیس نے ایک اٹھارہ سالہ نارویجن نو جوان کو دہشتگردی کے الزام میںگرفتار کیا گیا ہے۔گرفتار کیے جانے والے نوجوان پر یہ الزام ہے کہ وہ اسلامی انتہا پسند تنظیم آئی ایس میں شامل ہو کر شام جانا چاہتا تھا۔
اس شخص کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب کہ وہ سویڈش ہوائی اڈےLandvetter کی جانب شام کی پرواز لینے جا رہا تھا۔نارویجن خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے مارٹن بینسن نے کہا کہ نارویجن پولیس نے سویڈش پولیس کے ساتھ ملکر ملزمکو گرفتار کیا ہے اور ملزم اس وقت ناروے میں ہے۔اسے بدھ کی شام کو نارویجن جیل میں ریمانڈکے لیے بھیجا جائے گا۔
اس شخص کو باغی کگروپ کے ساتھ شامل ہونے کی نیت سے شامل ہونے پر گرفتار کیا گیا ہے ۔سیکورٹی پولیس کے مابق یہ شخص اوسلو کا رہنے والاا ہے اور اس بات کے شواہد ملے ہیں کہ اس کا اٹھنا بیٹھنا مشرقی اوسلو کے اسلامی گروپوںکے ساتھ تھا۔
مجرم قرار پانے کی صورت میں اس شخص کو انسداددہشت گردی کے الزام میں چھ برس تک کی قید سنائی جا سکتی ہے۔ا س قانون کا اطلاق کسی بھی دہشت گرد تنظیم کو کسی قسم کی مدد فراہم کرنے ممبر بنانے اور مالی مدد دینے والے افراد پر بھی ہوتا ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں