سویڈن میں پاکستانیوں کی ایک متحرک تنظیم پاک سویڈ ویلفئیر اینڈ کلچرل ایسوسی ایشن

اسٹاک ہوم (عارف کسانہ/نمائندہ خصوصی) سویڈن میں پاکستانیوں کی ایک متحرک تنظیم پاک سویڈ ویلفئیر اینڈ کلچرل ایسوسی ایشن اسٹاک ہوم کے زیر اہتمام ایک اہم ادبی تقریب بتاریخ 9 ستمبر بروز اتوار دن دو بجے اسٹاک ہوم کے نواحی علاقہ فتیا میں منعقد ہورہی ہے۔ یہ ادبی تقریب پنجاب یونیورسٹی لاہور میں شعبہ پنجابی کی سربراہ پروفیسر ڈاکٹر نبیلہ رحمان کے اعزاز میں منعقد ہورہی ہے۔ سویڈن کی سب سے قدیم یونیورسٹی اپسالا میں اردو کے پروفیسر ہینز ویرنر ویسلر اور سویڈن میں پاکستان کے سفیر جناب احمد حسین دائیو اس تقریب کے اہم مہمان ہوں گے۔ ادبی محفل میں مقامی شعراء اور اہل علم اپنے خیالات کا اظہار کریں گے جبکہ پروفیسر ڈاکٹر نبیلہ رحمان علم و ادب خصوصا پنجابی ادب کے حوالے سے خصوصی اظہار خیال کریں گی۔ پاک سویڈ ویلفئیر اینڈ کلچرل ایسوسی ایشن اسٹاک ہوم کے صدر ملک عامر جبار نے خواتین و حضرات کو پروگرام میں شرکت کی دعوت دی ہے۔
اپنا تبصرہ لکھیں