یہ ہمارا علاقہ ہے۔۔۔نوجوانوں کا پولیس پرپتھراؤ۔۔۔
سویڈن میں کچھ علاقے ایسے ہیں جہاں جرائم پیشہ افراد کی حکومت ہے۔پولیس اہلکار اسٹاک ہوم سے باہر واقع علاقے رنکے بی Rynke biمیں ایک پروگرام کے سلسلے میں گئے۔وہاں پولیس اہلکاروں کو نوجوانوں کے گروپ سے دھمکی موصول ہوئی جسکا لب لباب یہ تھا کہ یہ ہمارا علاقہ ہے یہ تمہارے لیے خطرناک ہے۔چنانچہ پولیس کی گاڑی وہاں سے واپس آنے لگی تو اس پر پتھراؤ کیا گیا۔ پولیس اہلکار ایرک Erik Kallur til نے بتایا کہ ان کے ساتھ وہاں پربد سلوکی کی گئی۔سویڈن میں اس طرح کے کم و بیش پچپن شہر ہیں جس کے بڑے حصوں پر جرائم پیشہ افارد کا قانون چلتا ہے۔وہ مقامی قانون کو تسلیم نہیں کرتے۔ان علاقوں کی اکثریت تارکین وطن پر مشتمل ہے۔
بلجیم میں دہشت گردی کے بد سے سویڈش علاو کے بارے میں بہت ذیادہ بات کی جانے لگی تھی۔جبکہ یہاں کے اکثر لوگگ غربت کی لکیر سے نیچے ہیں وہاں کے ایک رہائشی نے نیوز چینل این آر کے سے گفتگو کے دوران کہا کہ ہم سب ایک جیسے نہیں ہم لوگ امن سے رہنا چہاتے ہیں۔میں یہاں اپنے بیوی بچوں کے ساتھ رہتا ہوں۔
جبکہ این آر کے چینل پر ماہرین نے کہا کہ یورپ میں اس قسم کے معاشرے نہیں بننے چاہیں سویڈن اور ناروے میں مختلف تارکین وطن اور ماحول پایا جاتا ہے۔یہ تارکین وطن یہاں ملازمتوں کی غرض سے آتے ہیں۔
NTB/UFN