سٹاک ہوم (عارف کسانہ ؍نمائدہ خصوصی) جب بھی پاکستان میں کوئی دہشت گرد حملہ ہوتا ہے تو حکومت کی جانب سب بیانات شروع ہوجاتے ہیں کہ دہشت گردی کی اجازت نہیں دی جائے گی اور اس کا خاتمہ کردیا جائے گا۔ کیا دہشت گرد آپ سے اجازت لے کر کاروائیاں کرتے ہیں۔ دہشت گردی خاتمہ سب کے سامنے ہے۔ ان خیالات کا اظہار سویڈن کی معروف سماجی شخصیت جناب زمان خان نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات کے بعد وزیراعظم، ورزاء ا ور سیاسی لیڈر صرف دکھانے کے لیے آنسو بہاتے ہیں اور اظہارتعزیت کرتے ہیں۔ حکومت نام کوئی چیز پاکستان میں نہیں۔دہشت گرد کھلے عام کاروائیاں کرتے ہیں۔اسلامی جمہیوریہ پاکستان میں عصمت فروشی کے اڈے عام ہیں۔ ہر نکڑ پہ منشیات بکتی ہیں، ہرگلی میں شراب کی دوکانیں، ملاوٹ کرنے والیاں فیکٹریاں انہیں کیوں نظر آتیں۔ حکومت تو تعلیمی اداروں کو تحفظ نہیں دے سکتی۔اس قوم کو شعور اور تنظیم کی ضرورت ہے کسی وعظ کی نہیں۔جو قوم شیعہ سنی دیوبندی، مہاجر،پنجابی، سندھی، پٹھان میں بٹی ہو ،مسلمان ہونے کے باوجود نماز ایک نہ ہو،اور ہر کوئی سمجھتا ہے کہ وہی ٹھیک ہے، پڑھے لکھے لوگوں میں عدم برداشت ہو،اس میں سب برابر کے قصوروار ہیں،اْٹھو جاگو اس سے پہلے کہ دیر ہو جاے۔
متعلقہ خبریں
”سویڈن کی معروف سماجی شخصیت جناب زمان خان کا پاکستان میں دہشت گردی کے بارے میں بیان“ ایک تبصرہ
اپنا تبصرہ لکھیں
Aap nay sab ko aaina dikhaya hay par yahan koi bhi aaina dekhna nahi chahta.
Nice talking.
Jazakallah.