سپر مارکیٹ میں ماں کا انتظار کرتا ہوا شہری کروڑوں کی لاٹری جیت گیا

سپر مارکیٹ میں ماں کا انتظار کرتا ہوا شہری کروڑوں کی لاٹری جیت گیا

 امریکی ریاست ورجینیا میں ایک شہری سپر مارکیٹ میں اپنی ماں کا انتظار کرتے ہوئے کروڑوں روپے کی لاٹری جیت گیا۔

ہربرٹ سریگ نامی شہری سپر مارکیٹ میں اپنی والدہ کے ساتھ سامان کی خریداری کیلئے گیا تھا، اس کی ماں سامان کی خریداری میں مصروف تھی اور وہ اس کی واپسی کا انتظار کر رہا تھا اسی دوران اس کی 2 لاکھ ڈالرز (3 کروڑ 36 لاکھ روپے) کی لاٹری جیت گیا۔

ہربرٹ سریگ نے میڈیا کو بتایا کہ وہ اپنی والدہ کا انتظار کر رہا تھا کہ اسی دوران اس نے سوچا کہ وقت گزارنے کیلئے لاٹری ٹکٹ ہی سکریچ کرلیتا ہوں، ٹکٹ سکریچ کیا تو پتا لگا کہ میری تو 2 لاکھ ڈالر کا انعام نکل آیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں