سپین نے برطانیہ کے ساتھ کورونا کی وجہ سے عائد کی گئی پابندیاں 30 مارچ سے ہٹانے کا اعلان کردیا۔
وفاقی وزرا کونسل کے اجلاس کے بعد سپین کی وزیر خزانہ ماریہ مونتیرو نے کہا کہ سپین نے 30 مارچ سے برطانیہ کے ساتھ سفری پابندیوں کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ برازیل اور جنوبی افریقہ کے شہریوں کے لئے 13 اپریل تک پابندیاں برقرار رہیں گی۔
ہسپانوی حکومت کے اس فیصلے کے بعد برطانوی شہریوں کو ملک میں داخلے کی اجازت ہوگی۔ برطانوی شہریوں کو تین مہینے کے بعد ملک میں داخلے کی اجازت دی گئی ہے۔
خیال رہے کہ سپین نے 22 دسمبر کو برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد پابندیوں کا اعلان کیا تھا جن میں متعددبار توسیع کی جاتی رہی ہے۔
دوسری جانب برطانوی حکومت نے بھی شہریوں کو دوسرے ممالک کی طرف نقل و حرکت کی اجازت دینے کا فیصلہ کیاہے تاہم نئی پابندیوں کے تحت شہریوں کو غیر ضروری نقل و حرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔ خلاف ورزی کرنے والے برطانوی شہریوں کو جرمانے ہونگے۔