سپین کے وزیر اعظم پیدرو سانچز نے اعلان کیا ہے کہ حکومت جلد سیاحتی سیکٹر اور چھوٹے کاروباری حضرات کو 11ہزار ملین یوروکی امداد دے گی۔کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے سپین کے وزیراعظم نے کہا کہ یہ امدادی پیکج سیاحتی سیکٹر،چھوٹے کاروبار اور ریسٹورنٹس، بارز والوں کو دیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ کوروناوائرس کی چوتھی لہرکو روکنا بہت ضروری ہے ،ویکسین آنے کے باوجود احتیاط بہت ضروری ہے۔سپین کے وزیر اعظم نے وائرس کے پھیلاو میں کمی کے باوجود 9 مئی تک لاک ڈاون کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوںنے کہا کہ اتحاد اولین ترجیح ہے، افسوس ہے کہ ان کی پہلی کوشش کامیاب نہیں ہوسکی،تمام جماعتوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرناہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ معیشت کی بحالی کے لئے حکومت تمام وسائل بروئے کارلائے گی۔