محکمہء پولیس نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ گاڑیوں میں سفرکے بجائے طویل سفرکے لیے ٹرین استعمال کریں۔گذشتہ روز ویسٹ فولڈمیں چالیس بچوں سے بھری ہوئی ایک اسکول بس سڑک پرپھسلن کے باعث الٹ گئی تھی۔تاہم کوئی بچہ زخمی نہیں ہوا۔پھسلن کی وجہ سے کچھ لوگوں نے گاڑیوں میں جانے کے بجائے پیدل جانے کو ترجیح دی۔ اوسلو کے مضافاتی علاقہ کلوفتہ میں ایک بس سڑک پر سے اتر گئی۔بیرم اور آسکر پولیس ڈسٹرکٹ سے ماگنے اولاو Magne Olsvollنے کہا ہے کہ ہمیں کئی لوگوں کی جانب سے مدد کی اپیل کے فون موصول ہوئے ہیں جس میں لوگوں نے کہا ہے کہ وہ پھسلن کی وجہ سے گاڑیاں نہیں چلا سکتے ۔جبکہ روم ریک Romerikeکے علاقے میں بس ٹریفک پھسلن کے باعث معطل ہو گئی ہے۔ایک اسکول میں دودھ کے ڈبے لے جانے والا ٹرک موڑ مڑتے ہوئے اسکول کی عمارت کی دیوار توڑ کر اس میں گھس گیا۔
منفی درجہ حرارت کے بعد بارش بہت سے پھسلن کے مسائل کا باعث بنتی ہے۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق روم ریک کے پولیس آپریشن آفیسر نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج پھسلن کی وجہ سے گاڑی میں سفر نہ کریں اور اس کے بجائے ٹرینیں استعمال کریں۔
NTB/UFN