فرانس میں 18سال سے کم عمر کی لڑکیوں کے لیے عوامی مقامات پر اسکارف پہننے پر پابندی عائد کرنے کے قانون کو فرانسیسی قومی اسمبلی نے مسترد کردیا۔
سما نیوز کے مطابق فرانسیسی صدر میکرون کی سیاسی جماعت کی جانب سے سکارف پہننے پر پابندی کے حوالے سے بل قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا تھا ، بل کو قومی اسمبلی نے کثرتِ رائے سے مسترد کردیا ہے۔ بل میں مساجد کے مالی امور کا زیادہ سختی سے جائزہ لینے ،مسلمانوں کی نگرانی میں سختی لانے اور مذہبی رہنماؤں کو بیرون ملک سے لائے جانے کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کی شقیں بھی شامل تھیں۔