سیاسی پناہ کے مرکز میں نو عمر پناہ گزینوں پر بغاوت کے الزام میں مقدمہ

پچھلے سال ماہ اگست میں اپ لینڈ کے ایک پناہ گزین کیمپ میں سترہ اور انیس سال کے سیاسی پناہ گزینوں نے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا تھا۔
اس لازم کے مطابق ان تیرہ پنا ہگزینوں نے سیکورٹی پولیس کے اہلکاروں پر تشدد کیا یا اس میں معاونت کی۔جبکہ کچھ نے پولیس پر پتھر برسائے جبکہ ایک پناہ گزین نے پولیس اہلکار کے ہاتھوں پر ضربیں لگائیں اور اس پر تھوکا۔ان تمام پناہ گزینوں کو ماہ اپریل میں یوویک Gjovik کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
جبکہ ایک پناہ گزین نے پولیس والوں کو چھڑی سے پیٹا اور ان کے ہیلمٹ پر ضربیں لگائیں اور ایک پولیس اہلکار کو سینے پر سے دھکا دیا۔
یہ واقعہ اپ لینڈ کے پناہ گزین کیمپ میں پیش آیا ۔یہ کیمپ کم عمر پناہ گزینوں کے لیے مخصوص ہے ۔یہاں پر احتجاجی مظاہرہ اس وقت شروع ہوا جب پولیس اہلکارایک ایسے شخص کو دوسرے کیمپ میں منتقل کرنا چاہتے تھے جو کہ کم عمر نہیں تھا۔بلکہ اسکی عمر انیس برس سے ذیادہ تھی۔اس بات پر وہاں کے پاہ گزینوں نے پولیس کے خلاف مظاہرہ کیا اور پولیس پر تشدد اور پتھراؤ کر کے پولیس کی گاڑی کا راستہ سنگ باری سے
روک دیا۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں