سیالکوٹ( )اعوان قبیلہ جرأت و بہادری کا نشان ہے جن کی تاریخ شہادتوں ، قربانیوں سے بھری پڑی ہے ،ہمارے جد امجد اعوان قبیلے کے عظیم سپہ سالار حضرت غازی عباس علمدارؓ نے میدان کربلا میں نواسہ رسول ،جگر گوشہ بتول حضرت سیدنا امام حسینؓ کے کندھے سے کندھا ملا کر صبر و استقامت اور شجاعت و بہادری کو وہ تاریخ رقم کی کہ جو حق کے متلاشیوں کو قیامت تک رہنمائی فراہم کرتی رہے گی ۔آپؓ کی شہادت حق پر ڈٹ جانے کا درس دیتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار محمد اشفاق اعوان جماعتی ،حاجی غلام جیلانی علوی ،حافظ سعید علوی جماعتی ،ملک آصف اعوان اورمحمد جعفر حسین علوی نے جشن ظہورحضرت ابو الفضل العباسؓ اوروادی سون سکیسر عرس مبارک حضرت عبداللہ دادا گورڑابن عون قطب شاہی میں شرکت ،مزار پر چادرپوشی کرتے ہوئے کیا۔ محمد اشفاق علوی جماعتی نے کہا کہ نواسہ رسولﷺ حضرت امام حسینؓ کی قیادت میں حضرت غازی عباس علمدارؓ نے میدان کربلا میں حق کے لئے اپنی جان قربان کرکے دنیا کو یہ بتا دیا کہ باطل قوتوں کے سامنے کبھی بھی نہ جھکنا اور جب بھی دین کو آپ کی ضرورت پڑے کسی بھی بڑی سے بڑی قربانی سے دریغ نہ کرنا یہی حسینیت اور حقیقی مومن کی نشانی ہے۔انہوں نے کہا کہ شہداء کربلا کی قربانی ہمیں ایثار و قربانی اور دین پر اپنا تن من دھن سب کچھ قربان کرنے کا درس دیتی ہے۔
جاری کردہ ، ملک مظہر حسین اعوان نقشبندی
مرکزی ترجمان ، پاکستان مشائخ وعلماء کونسل