شاہی قلعہ کی دیوار پر سیلفی لیتے ہوئے 50 سالہ شخص گر کر زخمی ہوگیا،ریسکیو ٹیم نے زخمی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا ہے۔
ترجمان ریسکیو فاروق احمد کے مطابق منیر نامی شخص گزشتہ روز سیر کے لئےاپنے دیگر دوستوں کے ہمراہ شاہی قلعے آیا تھا جہاں وہ سیلفی لیتے ہوئے دیوار سے گرکر زخمی ہوگیا،اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی جس نے ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمی کو ہسپتال منتقل کردیاہے جہاں اسکی حالت خطرے سے باہر ہے۔دیوار سے گرنے کے باعث منیر کا بایاں بازوفریکچر ہوا ہے جبکہ جسم کے دیگر حصوں پر بھی چوٹیں آئی ہیں۔