نیشنل روڈچیکنگ کے دوران ایک سو اکسٹھ مسافر جنہوں نے سیٹ بیلٹ نہیں استعمال کی تھی کو جرمانے عائد کیے گئے۔نیشنل روڈچیکنگ کے دوران اٹھارہ ہزار ایک سو چھیاسٹھ مسافروں کی چیکنگ کی گئی جبکہ بارہ ہزار کے لگ بھگ مساف غیر یقینی صورتحال میں تھے اور ایک ہزار دو سو تیس مسافر سیٹ بیلٹ استعمال نہ کرنے کی وجہ سے غیر محفوظ تھے۔یاد رہے کہ بس میں سیٹ بیلٹ استعمال نہ کرنے والے مسافروں کے لیے ایک ہزار پانچ سو کراؤن جرمانہ ادا کرنا پڑتا ہے۔
ایک سروے رپورٹ کے مطابق سولہ برس سے انتیس سال تک کی عمر کے مسافر سیٹ بیلٹ دوران سفر استعمال کرنا پسند نہیں کرتے جبکہ صرف پچاس فیصد نو جوان طبقہ بس کے سفر کے دوران سیٹ بیلٹ استعمال کرتا ہے۔
بس میں سیٹ بیلٹ کا استعمال کیوں ضروری ہے؟
پبلک روڈ ایڈمنسٹریشن کی ڈائیریکٹر انگرڈ Ingrid Heggebø Lutnæs نے ایک بیان میں بتایا کہ دوران سفر بس کی سیٹ بیلٹ کا استعمال مسافر وں کے سفر کو محفوظکرنے کے لیے ضروری ہے اگر بس کسی قسم کے دھچکے یا حادثے کا شکار ہو جائے تو سیٹ بیلٹ استعمال کرنے والے مسافر نسبتاً ذیادہ محفوظ ہوتے ہیں۔