پاکستان کی معروف ادکارہ اقرا عزیز کی شادی کے بعد پہلی عید ہے اور ان کی والدہ نے انہیں ابھی سے عیدی بھجوا بھی دی ہے۔
انسٹا گرا م پر شیئر کی گئی اقرا کی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ امور خانہ داری میں مصروف ہیں ، مسلسل بنتی ویڈیو دیکھ کر اقرا تھوڑی حیران بھی نظرآئیں تاہم اچانک اپنی والدہ کو وہاں دیکھ کر وہ حیران رہ گئیں۔
ان کی والدہ کچن میں داخل ہوئیں تو ان کے ہاتھوں میں دو ٹوکریاں تھیں جن میں کپڑے اور کھانے پینے کا دیگر سامان شامل تھا۔
اس سرپرائز پر اقرا نے خوشگوار حیرت کااظہارکیااور والدہ کے گلے لگ گئیں۔
ویڈیو کے ساتھ اقرا نے یہ بھی لکھا کہ گھر کے کام کرکے بندے کی کیا حالت ہوجاتی ہے۔
اقرا کی ویڈیو کو ان کے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیاگیاہے جبکہ ان کے فینز نے بھی ان کیلئے نیک تمناوں کااظہارکیاہے۔
خیال رہے کہ اقرا نے کچھ عرصہ قبل یاسر حسین سے شادی کی تھی اور اپنی شادی کے بعد سے دونوں خوبصورت زندگی گزار رہے ہیں
ہردلعزیز جوڑی اپنی مختلف مگر دلچسپ مصروفیات بھی شئیرکرتی رہتی ہے جس کی وجہ سے ان کے مداح ان پرپیار نچھاور کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔