بالی ووڈ انڈسٹری میں 30 سال سے راج کرنے والے سپر سٹار شارخ خان نے اپنے نام کے حوالے سے نہایت دلچسپ انکشاف کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکار انوپم کھیر کے پروگرام میں شرکت کے دوران شارخ خان نے انکشاف کیا کہ میری نانی نے بچپن میں میرا نام ” عبدالرحمان “ رکھا تھا ۔شو کے دوران انوپم کھیر نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ عبدالرحمان نامی کسی انسان کو جانتے ہیں؟ اس پر شاہ رخ خان نے جواب دیتے ہوئے بتایا کہ میں اس نام کے کسی شخص کو نہیں جانتا لیکن میری نانی نے بچپن میں میرا نام عبدالرحمان رکھا تھا۔دوران انٹرویو اداکار کا کہنا تھا کہ میرا یہ نام کہیں رجسٹرڈ نہیں ہوا تھا لیکن نانی چاہتی تھیں میرا نام یہ ہی رہے جو مجھے کافی عجیب لگا تھا۔بالی وڈ سپر اسٹار نے مزید بتایا کہ والد نے شاہ رخ نام رکھا تھا جو میری پہچان بنا۔