جنگ کی وجہ سے شامی بچوں کے لیے تعلیم جاری کرنا ممکن نہیں رہا۔ ملک شام میں خانہ جنگی کی وجہ سے دو اعشاریہ آٹھ ملین شامی بچے تعلیم سے محروم ہیں۔اس مسلہء کو حل کرنے کے لیے نارویجن تنظیم نو راد NORAD ایک ایسے پراجیکٹ پر کام کر رہی ہے جس کے تحت شامی بچوں کی تعلیم کو یقینی بنایا جا سکے۔نوراد تنظیم ٹرونڈھائم یونیورسٹی کے ساتھ مل کر کام کرہی ہے۔ اس مقصد کے یے ایک ایسے بین لاقوامی مقابلے کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس کے تحت ایک یا ایک سے ذائد ایسی اسمارٹ موبائل ایپلیکیشنز تیار کی جائیں گی جس کی مدد سے بچے لکھنا پڑھنا سیکھ سکیں۔ اس ایپلیکیشن کی مدد سے بچے اپنی سماجی ،نفسیاتی اور معاشرتی زندگی میں آسانیاں پیدا کر سکیں ے۔
اس مقصد کے لیے حکومت نے پندرہ ملین کراؤن کی رقم مختص کی ہے ۔مقابلے میں شمولیت کی آخری تاریخ یکم اپریل ہے۔
NTB/UFN

Recent Comments