شام میں اسلامک اسٹیٹ کی جنگ میںحصہ لینے والے دو افراد کے بینک اکائونٹ بند کر دیے گئے ہیں ۔اس اقدام کی اجازت سیکورٹی پولیس کو حکومت سے مل گئی ہے۔ایسا شام کی جنگ میںحصہ لینے والوں کی حوصلہ شکنی کے لیے کیاگیا ہے۔اس کے علاوہ وہ رقوم جو کہ شام کی جنگ کی امدا کے لیے بھیجی جا رہی ہیں یا کسی قسم کی مشکوک رقوم کی منتقلی ہے اس پر بھی نظر رکھی جا رہی ہے۔
نارویجن سیکورٹی پولیس کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ شام جانے والے دونوں نو جوانوں کی عمریں تئیس برس ہیں اور ان کا تعلق چیچینیا سے ہے
جبکہ ایک نو جوان بارہ سال کی عمر میں ناروے آیا تھا اور پچھلے برس شام کی جنگ میں حصہ لینے کے لیے روانہ ہوا تھا۔
NTB/UFN