انسداد منشیات ایجنسی کی جانب سے شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی گرفتاری کی خبر جب سلمان خان کو ملی تو انہوں نے بغیر انتظار کیئے فوری طور پر گاڑی نکالی اور آدھی رات کو کنگ خان کے گھر جا پہنچے۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر سلمان خان کی شاہ رخ خان کے گھر ” منت “ آمد ویڈیو ز گردش کر رہی ہے ، گاڑی کی پچھلی سیٹ پر بیٹھے ہوئے انہیں دیکھا جا سکتاہے ۔23 سالہ آریا ن خان کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی جانب سے ممبئی کے سمندر میں کروز شپ پر پارٹی کے دوران چھاپہ مار کر گرفتار کیا ، جبکہ ان کے علاوہ دیگر سات افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ۔
شاہ ر خ خان کو جیسے ہی بیٹے کی گرفتاری کی خبر ملی وہ فوری طور پر اس کی تصدیق کیئے بغیر اپنے وکیل سے ملنے کیلئے گھر سے نکل پڑے ، آریان خان کو ممنونہ مواد کی خریداری ، استعمال اور قبضے میں رکھنے کے الزامات تحت گرفتار کیا گیاہے ۔
آریان کے وکیل ستیش نے ضمانت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں صرف چیٹ کے میسجز کی بنیاد پر گرفتار کیا گیاہے ،آریان کے پاس ٹکٹ، کیبن یا کوئی سیٹ کروز پر نہیں تھی ، وہ وہاں پر اس لیے گیا تھا کیونکہ اسے دعوت دی گئی تھی ، اس کے پاس تو بورڈنگ پاس تک بھی نہیں تھا ، اس کے خلاف کچھ بھی نہیں ملا ہے ، انہیں صرف چیٹ میسجز کی بنیاد پر گرفتار کیا گیاہے ۔