پٹرولیم اور انرجی کی نارویجن وزارت نے آج تئیسویں لائیسنس کا اعلان کیا ہے۔ اس کے مطابق یہ لائسنس ستاون بلاک یا حصوں پر مشتمل ہے۔ان میں سے چونتیس بلاکس ناروے کے بحیرہء بیرن میں واقع ہیں۔یہ حصے روسی اختلافات کی وجہ سے بند کر دیے گئے تھے۔جبکہ بیس حصے بحیرہء بیرن کے دوسری جانب اور باقی تین بحیرہء ناروے میں واقع ہیں۔حکومت سن دو ہزار سولہ کے پہلے حصے میں پروڈکشن کے لائسنس جاری کرے گی۔
امید ہے کہ پٹرولیم کے لائسنس جاری کرنے کے نتیجے میں پٹرولیم کے شعبے میں بیروزگار ی کا رجحان کم ہو نے کی امید ہے۔
NTB/UFN
It’s sounds great,,, kaash hum bhi wohan apply kar paate 🙂