نوبی کوریا کے ایک سابق سفارتکار نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا کے حکمران کم جونگ ان کوما میں ہیں۔
جنوبی کوریا کے سابق صدر کے مشیر اور سفارتکار چانگ سونگ من نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے پڑوسی ملک شمالی کوریا کے حکمران کم جونگ ان کوما میں ہیں، شمالی کورین حکام ان کی بگڑی ہوئی حالت کو دنیا سے چھپانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا وہ سمجھتے ہیں کہ کم جونگ ان زندہ تو ہیں لیکن ان کی حالت بہت خراب ہے، اس وقت کم جونگ ان کی بہن کم یو جونگ ہی ایک ایسی شخصیت ہیں جو ملک کو چلا سکتی ہیں۔
خیال رہے کہ کچھ روز پہلے کم جو سونگ کو جنوبی کوریا کی سیکنڈ ان کمانڈ یعنی کم جونگ ان کی نائب مقرر کیا گیا ہے۔ نئی ذمہ داری کے تحت وہ ملک کے خارجہ امور بھی دیکھ رہی ہیں۔
اس سے پہلے یہ خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ کم جونگ ان کا مئی میں دل کا آپریشن ہوا تھا جس کے بعد ان کی حالت شدید خراب ہے، کئی ہفتے تک مختلف افواہیں اڑتی رہیں جس کے بعد کم جونگ ان ایک کھاد کی فیکٹری کے افتتاح کے دوران سامنے آئی تو ان کی صحت سے متعلق تمام افواہیں دم توڑ گئی تھیں۔