اسٹاک ہوم (نمائندہ خصوصی) پاکستان میں سرطان کے مریضوں کے لیے سب سے بڑے ادارے شوکت خانم کینسر ہاسپیٹل میں مستحق اور غریب مریضوں کے علاج کے لیے امدادی رقوم جمع کرنے کی غرض سے 12 مئی کو اسٹاک ہوم اور 13 مئی کو اوسلو میں امدای پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔ پاکستان سے ایک بہت مشہور شخصیت ان دونوں پروگراموں میں خصوصی طور پر شرکت کرے گی۔ اسٹاک ہوم میں 12مئی بروز ہفتہ کو ہونے والے پروگرام کا منتظم عارف محمود کسانہ کو مقرر کیا گیا ہے۔ امدادی شو کے ا نتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس منعقد ہوا، جس میں خواتین بھی شریک تھیں ۔ شرکاء نے مجوزہ پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔ یہ طے پایا گیا کہ 12 مئی کو اسٹاک ہوم میں بڑا پروگرام منعقد کیا جائے گا جس میں عوام کی بھر پور شرکت یقینی بنائی جائے گی۔ شوکت خانم کینسر ہاسپیٹل کے لیے ہونے والے اس امدادی پروگرام کے انتظامات کو آخری شکل دینے لے لئے مختلف کمیٹیاں بنا دی گئی ہیں۔ 12مئی کو اسٹاک ہوم میں ہونے والے اس بڑے پروگرام کی مزید تفصیلات جلد مشتہر کی جائیں گی۔