شہدا کے لواحقین کے اعزاز میں افطار ڈنر‎

وسیم ساحل
 پشاور میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آرمی پبلک اسکول میں شہید ہونے والے بچوں کے لواحقین کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا جس میں ان کی اہلیہ بھی شریک تھیں، اس موقع پر جنرل راحیل شریف نے شہدا کے لواحقین سے ملاقات کی – گفتگو میں پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ آرمی پبلک اسکول کے بچوں کی شہادت نے پوری قوم کو یکجا کردیا ہے، پوری قوم اور مسلح افواج شہدا کے ساتھ ہے اور اس سانحہ کو بھلایا نہیں جاسکتا۔
آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سانحہ پشاور کے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا اور  لواحقین کو واقعے میں ملوث دہشت گردوں کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ سانحے میں ملوث بیشتر دہشت گردوں کو انجام تک پہنچا دیا گیا ہے۔
اپنا تبصرہ لکھیں