شہزادی میتا مارت ٹرین کے سفر پر کتابوں کے ساتھ

نارویجن شہزادی میتا مارت عوام کو کتب بینی کی طرف مائل کرنے کے لیے ٹرین کے سفر پر چوتھی مرتبہ روانہ ہوئی ہیں۔اس سلسلے میں شہزادی میتا مارت نے نارویجن مصنفین سے ملاقات کی اور آسکر لائیبریری کا دورہ بھی کیا۔لٹریچر ٹرین اس مرتبہ S248rlandet کی جانب روانہ ہوئی۔اس مرتبہ ادبی موضوع تھا گھر۔
لائیبریری میں انہوں نے دو نارویجن مصنفین Hulda اور Arne Garborg ہلدا اور آرنے گا ربرگ کی تصنیفات کو موضوع بنایا۔انہوں نے اپنی تقریر میں کہا کہ میرا یہ سفر گھر سے گھر تک کا ہے۔میتا مارت کا تعلق کرستیانسن کے شہر سے ہے۔ لیکن وہ پچھلے سولہ برس سے آسکر میں رہائش پذیر ہیں۔آسکر لائبریری میں تقریر کے بعد میتا مارت صوبہ تھیلے مارک کے شہر بوئے B248 i Telemark
کی جانب ٹرین میں روانہ ہو گئیں۔دوران سفر مختلف مصنفین نے اپنی کتابوں کے بارے میں بتایا اور یہ بھی بتایا کہ انکے زیر مطالعہ کون کون سے کتب رہ چکی ہیں۔تاہم سب مصنفین میتا مارت کی راے سے اتفاق نہیں کرتے تھے۔ایک مصنف نے لکھا کہ میتا مارت ادب کی خدمت نہیں کر رہیں بلکہ ادب انکی خدمت میں مصروف ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں