شہزادی میتا مارت کو سانس کی بیماری کی تشخیص

ناروے کی ولیعہد شہزادی میتا مارت کو پھیپھڑوں کی بیماری پلمنری فائبروسس کی تشخیص ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ مستقبل میں ذیادہ سے ذیادہ کام کرنے کی کوشش کریں گی۔اگرچہ اس طرح کی بیماری کے نتیجے میں اپنی مصروفیات محدود کرنا پڑتی ہیں مگر مجھے خوشی ہے کہ یہ بیماری ابتدائی اسٹیج پر ہی تشخیص ہو گئی ہے ۔اس لیے میری خواہش ہے کہ میں ذیادہ سے ذیادہ سرکاری پروگراموں میں حصہ لوں۔لیکن بعض اوقات کام کے دوران میری طبیعت ناساز ہو جاتی ہے۔
پچھلے کئی برسوں سے میتا مارت کی صحت کے حوالے سے رکس ہاسپٹل میں انکے مختلف ٹیسٹ ہو رہے تھے۔جس کے دوران پھیپھڑوں کی بیماری کی تشخیص ہوئی۔یہ پیغام شہزادی میتا مارت کے ذاتی ڈاکٹر پروفیسر کرستیان بیورو Kristian Bj248ro نے میڈیا کو دیا۔

شہزادی میتا مارت نے ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ میں کبھی کبھی کچھ بیمار محسوس کرتی تھی تاہم اسکی تشخیص کے بعد اب مجھے کچھ وقت سرکاری پروگراموں میں شرکت کے بغیر بھی گزارنا پڑے گا۔
شاہی جوڑے نے اس بیماری کی تشخیص کو پریس کے ذریعے عوام کو مطلع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس لیے کہ اس بیماری کی وجہ سے شہزادی میتا مارت کو اپنی مصروفیات محدود کرنا پڑیں گی۔انہوں نے کہا کہ اپنی بیماری کے بارے میں بتانا کوئی خوشگوار بات نہیں ہے لیکن چونکہ مجھے علاج کے سلسلے میں غیر حاضر رہنا پڑے گا اسلیے میں نہیں چاہتی کہ میری غیر حاضری کے بارے میں کوئی تجسس پایا جائے۔شہزادی میتا مارت نے کہا کہ وہ کافی عرصہ سے بیمار تھیں تاہم اسکی تشخیص حال ہی میں ہوئی ہے۔انہوں نے کہ اکہ مستقبل میں انہیں کچھ غیر یقینی صورتحال کا سامنا بھی ہو سکتا ہے لیکن پھر بھی وہ بہت پر امید ہیں اور بیماری کی بروقت تشخیص پر مطمئن ہیں۔انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ انکے ارد گرد اس قدر اچھے لوگ موجود ہیں۔
پلمنری فائیبروسس کے بارے میں حقائق
اس بیماری میں پھیپھڑے سکڑ جاتے ہیں یا انہیں نقصان پہنچتا ہے۔ جس کی وجہ سے سکی دیواریں موٹی ہو جاتی ہیں اور اس سے متاثر ہونے والے مریض بعض اوقات بہت چھوٹے سانس لیتا ہے۔اس کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں لیکن بعض اوقات ڈاکٹر تمام وجوہات جاننے میں ناکام رہتے ہیں۔پھپھڑوں کو پہنچنے والے نقصان کی وجہ سے مرمت نہیں کی جا سکتی لیکن دواؤں اور تھراپیز کی مدد سے مریض کی صورتحال کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔کچھ لوگوں کے لیے پھپھڑوں کی پیوندکاری ہی اسکا علاج ہوتا ہے۔
پلنری فیبہرہسیس کی علامات مندرجہ ذیل ہیں
سانس کا چھوٹا ہونا
بغیر بلغم کے کھانسی
وزن کا غیر معمولی کم ہونا
پٹھوں اور جوڑوں میں درد
انگلیوں کے پوروں کا سوجنا اور بڑا ہونا
تاہم اسکی علامات مختلف ہو سکتی ہیں۔کچھ لوگ جلدی بیمار ہو جاتے ہیں جبکہ کچھ لوگ لمبے عرصے تک ٹھیک کام کرتے ہیں۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں