اس سال ولیعہد شہزادہ ہاکون اور شہزادی میتا مارت کرسمس کا تہوار ایک ولا Kongsseteren میں شاہ ناروے اور ملکہ سونیا کے ساتھ منائیں گے۔پچھلے برس شہزادہ ہاکون کی بہن شہزادی نے یہاں اپنے والدین کے ساتھ کرسمس منائی تھی۔دونوں بہن بھائی باری باری ہرسال یہاں اپنے خاندن کے ساتھ کرسمس مناتے ہیں۔یہ ولاّ اوسلو میں Voksenkollen میں واقع ہے۔
ہو سکتا ہے اس مرتبہ بھی شہزادی میتا مارت اپنے ساتھ کرسمس کی چھٹیوں میں ایک کتاب بھی لے کر جائے اسلیے کہ شہزادی کو لٹریچر سے خاص دلچسپی ہے۔اور اس کے ساتھ ساتھ الفاظ کے چناؤ میں بھی ۔شہزادی میتا مارت کی دلچسپی کو مد نظر رکھتے ہوئے نارویجن اخبار نے ان کے پسندیدہ اور نا پسندیدہ الفاظ کے بارے میں سوالات کیے ۔
یہ جوابات کرسمس کے خصوصی ایڈیشن میں شائع کیے گئے۔
سوال۔آپکا پسندیدہ لفظ
جواب۔شکریہ شہزادی نے کہا
سوال۔آپکو یہ لفظ کیوں پسند ہے؟
جواب۔اس لیے کہ یہ لفظ خود بولتا ہے۔
سوال۔کون سا لفظ آپ کو پسند نہیں؟
جواب۔ کنجوس
سوال۔مخصوص شاہی الفاظ کون سے ہیں؟
جواب۔مارشل
سوال۔آپ اپنے آپ کے بارے میں کیا لکھیں گی؟
جواب۔ امکانات
سوال۔دوسرے آپ کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟
جواب۔میں نے اپنے شوہر سے پوچھا تو اس نے کہا محبت۔
Thanks to Klartale/UFN .