آکرش ہاؤس صوبہ کے شہر شی میں ہسپتال سے ایک پانچ ماہ کے بچے کا والدین کے ہاتھوں تشدد کا شکار ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ نارویجن خبر رساں ایجنسی این ٹی بی NTBکے مطابق والدین پر بچے کو سخت مار پیٹ کا الزام ہے۔پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا ہے۔بچے کی عمر پانچماہ ہے۔جمعہ کے روز بچے کو اولیوال ہسپتال اوسلو میں داخل کیا گیا تھا۔ہسپتال میں بے کی زخمی حالت کو دیکھتے ہوئے ہسپتال نے پولیس کو اس بارے میں اطلاع دی۔
فی الحال اس کیس کے بارے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہو سکتا ہے۔تا ہم پولیس نے بچے کی حالت کے بارے میں مزید تفصیلات بتانے سے انکار کر دیا ہے۔ پولیس ایڈووکیٹ لیو ہائیدی Liv Heidi Bjerkmoنے بتایا ہے کہ ہسپتال کے مطابق بچے کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔
NTB/UFN