صرف ایک کرونے کا مکان خریدیں

اب آپ ایک تاریخی اہمیت کا حامل گھر صرف ایک کرونے میں خرید سکتے ہیں جو کہ نو راستراند پر واقعہ ہے۔یہ گھر سن انیس سو اور انیس سو تیس کے درمیان تعمیر کیا گیا تھا۔یہ بات نارویجن اخبار نور استراند لکھتا ہے ۔اخبار کے مطابق گھر کے مالک Odd Dyrnes اود دیرینس کا کہنا ہے کہ مجھے گھر خریدنے کے لیے کئی یورپین پس منظر رکھنے والے افراد نے فون کیا۔گھر بیچنے کا اشتہار ناروے کی مشہور آن لائن سوشل ویب سائٹ اور مارکیٹ Finn.no پر دیا گیا تھا۔Odd Dyrnes نے بتایا کہ ایک عورت تو فوراً اس گھر میں منتقل ہو نے کے لیے بھی تیار ہو گئی۔درحقیقت اشتہار کو سمجھنے میں غلطی ہوئی کہ میں صرف گھر بیچ رہا ہوں اس میںگھر کی زمین شامل نہیں ہے اور یہ گھر خرید دار کو آ کر خودد لے جانا ہو گا۔ دراصل یہ ایک پرانا گھر ہے ۔یہاں کئی لوگ تفریخ کرنے بھی آتے ہیں۔میں نے اسے اس کی اصل حالت میں سنبھال کر رکھا ہوا ہے۔میں اسے گرا کر نیا گھر تعمیر کرنا چاہتا ہوں۔میں نے سوچا کیوں نہ اسے ایک تاریخی نادر نمونے کے طور پر کوئی اور لطف اندوزہو اور اسے توڑ کر لے جائے۔اگر یہ کسی نے نہ خریدا تو میں اسے خود ہی گرا دوں گا۔
Ditt Oslo/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں