ناروے میں بڑہنے والی بیروزگاری نے اس وقت صرف مغربی حصے کی کائونٹیز کو متاثرکیا ہے۔ان میں یہ کائونٹیز شامل ہیںRogaland, Hordaland and Møre and Romsdal
جبکہ محکمہء روزگار این اے وی NAVکے مطابق آٹھ کائونٹیز میں بیروزگاری میں کمی واقع ہوئی ہے۔ جمعہ کے روز محکمہء کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق صوبہ روگے لینڈ میں پچھلے برس بیروزگاری میں پینسٹھ فیصد اضافہ ہوا ہے۔ویلفئیر اور لیبر ڈائے ریکٹر Kjersti Monland. شاشٹی مون لینڈ کے مطابق اس صوبے میں بڑہنے والی بیروزگاری کا تعلق تیل کی انڈسٹری سے ہے جس کی قیمتوں میں بہت کمی واقع ہوئی ہے۔
تاہم اس وقت قومی سطح پر اس صوبہ میں سب سے کم بیروزگاری ہے۔جبکہ پچھلے برس رومس دال اور مور لینڈ میں بیہروزگاری میں بتیس فیصد اضافہ ہوا تھا جو کہ اب کم ہو کر اکیس فیصد رہ گیا ہے۔جبکہ وزیر رابرٹ ایرکسن کا کہنا ہے کہ ذیادہ تر بیروزگاری کا تعلق آئل انڈسٹری سے ہے۔
NTB/UFN