بھارت کی ایک خاتون ماہر غذائیات نے خود پر ایلوویرا جوس پینے کا ایک تجربہ کرکے اس کے ایسے حیران کن نتائج بتادیئے ہیں کہ سن کر لڑکیاں ایلوویرا جوس پینامعمول بنا لیں گی۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق پریانکا نامی اس ماہر کا کہنا تھا کہ ایلوویرا کے جلد کے متعلق فوائد کے بارے میں سنتے آئے تھے تاہم میں نے خود اس کا تجربہ کرنے کا فیصلہ کیا اور اس مقصد کے لیے مسلسل سات روز تک ایلوویرا جوس پیا جس کے ایسے نتائج سامنے آئے کہ مجھے خود اپنی آنکھوں پر بھی یقین نہ آیا۔ .
میں نے اپنے گھر کے باغیچے میں لگے ایلوویرا سے دو پتے کاٹے اور انہیں درمیان سے چیر کر ان سے جیل نکال کر ایک جار میں محفوظ کر لی۔ پھر میں نے اس میں سے تھوڑی سی جیل لے کر ایک گلاس ٹھنڈے پانی میں ڈالی اور اسے بلینڈ کیا۔ میرا ایلوویرا جوس پینے کے لیے تیار ہو چکا تھا۔ ایک دن ہی یہ جوس پینے سے اگلے روز میری جلد واضح طور پر پہلے سے زیادہ صاف اور زیادہ روشن ہو چکی تھی تاہم میں سمجھی کہ شاید یہ ایلوویرا جوس پینے کا نفسیاتی اثر ہو گا اور مجھے دھوکا ہو رہا ہو گا۔ دوسرے دن جوس پینے کے بعد جب تیسرا دن ہوا تو میں جلد میں ہونے والی انفلیمیشن ڈرامائی انداز میں کم ہو گئی جس پر مجھے یقین ہو گیا کہ یہ واقعی ایلوویرا جوس کا فائدہ ہے جسے میں نفسیاتی اثر سمجھ رہی تھی۔اس کے بعد ہر گزرتے دن کے ساتھ میری جلد مزید صاف و شفاف اور نرم و ملائم ہوتی چلی گئی۔ اب میری جلد پر دھوپ کی جلن بھی کم محسوس ہوتی تھی جو یقینا ایلوویرا کے اینٹی آکسیڈنٹ اثر کا نتیجہ تھا۔ میرے جسم پر چند کیل مہاسے تھے، وہ بھی چھٹے تک تک کم ہونے شروع ہو گئے اور 7دن یہ جوس پینے کے بعد میری جلد انتہائی نرم و ملائم ہو چکی تھی حالانکہ حالیہ چند سالوں سے یہ کافی سخت اور کھردری ہو چکی تھی۔