طلباء کا ٹرپ دھمکی کی وجہ سے منسوخ

دو سو بیس طلباء پرمشتمل بیرکے Bjerke ہاء ی اسکول کا کیمپنگ ٹرپ اس وقت منسوخ کر دیا گاجب پولیس کی جانب سے ٹرپ کو دھمکی کی اطلاع موصول ہوئی۔ٹریکنگ سینٹر DNT کی رابطہ سربراہ انگ ولڈ باکے Ingvild Bakke نے مقامی اخبارآفتن پوستن کو بتایا کہ یہ دھمکی انہیں اس ٹرپ کے لیے موصول ہوئی تھی۔یہ ٹرپ درامن سے باہر جمعہ کی رات کو جانا تھا جس میں پاکستانی نثراد سیاستدان عابد راجہ بھی ساتھ جانے والے تھے۔عابد راجہ نے بتایا کہ انہیں کسی قسم کی کوئی دھمکی موصول نہیں ہوئی جیساکہ مقامی اخبارنے اطلاع دی ہے ۔
ٹریکنگ سینٹرکی سربراہ نے بتایا کہ انہیں اس دھمکی کی اطلاع پولیس نے دی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ بہت افسو سناک بات ہے۔ٹریکنگ محکمہ ان طلباء کو آئوٹ ڈورلائف کے بارے میں تعارفی معلومات دینا چا ہتاتھا۔DNT تارکین وطن طلباء کو ان ٹرپس کی افادیت بتانا چاہتا تھا ۔بیرکے میں چالیس فیصد تارکین وطن ممبر ہیں جبکہ اس میں دو سو چالیس مختلف ممالک کے افراد شامل ہیں۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں