طلباء کے لیے بیروزگاری الاؤنس کا نیا قانون نافذ
اگر کوئی طالبعلم بیروزگارہے تو وہ یومیہ بیروزگاری الاؤنس کا حق نہیں رکھتا۔خبر رساں ایجنسی این آر کے کے مطابق ۔اس قانون کی وجہ سے طلباء کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
اس لیے کہ کئی لوگ جو کہ تیل کی کمپنیوں میں بحران کی وجہ سے ملازمتیں کھو بیٹھے ہیں وہ بہتر ملازمت کے حصول کے لیے مزید تعلیم حاصل کر سکتے ہیں۔ابمحکمہء روزگار ایسے افراد کو بیروزگاری الاؤنس سے محروم نہیں رکھے گا۔
وزیر برائے محکمہء روزگا انیکن Anniken Haugl نے تین قوانین بنائے ہیں جو کہ مندرجہ ذیل ہیں۔
۔ اگر آپ اپنی تعلیم کے ساتھ ساتھ جزوی طور پر ملازمت بھی کر رہے ہیں اور بیروزگار ہونے کی صورت میں آپ بیروزگاری الاؤنس کا حق رکھتے ہیں۔
۔ آپ کو اس کے ساتھ ساتھ الاؤنس بھی ملے گا چاہے آپ پارٹ ٹائم تعلیم بھی حاصل کر رہے ہیں۔
۔آپ کو اس صورت میں بھی الاؤنس ملتا رہے گا جب تک آپ اپنی کمپنی بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔
یہ قانون موسم گرماء تک لاگو ہو جائے گا۔