طوفان میں گھر سے باہر نکلنا خطرناک

طوفان میں گھر سے باہر نکلنا خطرناک
میں تو انتہائی ضرورت کے بغیر گھر سے نہیں نکلوں گا۔اس لیے کہ باہر بہت تیز طوفانی ہوائیں ہیں۔یہ بات ہورڈ لینڈ کے سگ بیورن Sigbj248rn Villanger نے مقامی اخبار وی گی سے گفتگو کے دوان کہی۔برگن کے علاقے میں تیز طوفانی ہواؤں کی وجہ سے کئی راستے بند کر دیے گئے ہیں۔جبکہ ایک پورے علاقے کے گھر خالی کروا لیے گئے تھے کیونکہ اس گھر کی چھتوں کے کچھ حصے اڑ چکے تھے۔تاہم ابھی تک کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں آئی۔اس کے ساتھ ساتھ اس علاقے سے ملحقہ ایک اور علاقے کے گھر بھی خالی کروا لیے جائیں گے۔اس لیے کہ وہاں کی چھتیں بھی اسی طرح کی ہیں۔ایک گھر کی چھت جو کہ ساٹھ مربع میٹر کی تھی وہ بھی طوفان میں اڑ گی ہے۔
پولیس آفیسر نے ہود لینڈ کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی کھلی چیزوں کی حفاظت کریں تاکہ وہ تیز ہوا میں ا ڑ نہ جائیں۔
برگن سے ایک شخص نے بتایا کہ ایک لائن میں بنے سات گیراجوں کی چھت ا ڑ گئی اور سڑک پر جانے والی ایک گاڑی اس کے نیچے غائب ہو گئی۔

ٹوٹر پر پولیس نے برگن کی ایک سڑک Hausdalsvegen کو بھی بند کرنے کا نوٹس دیا ہے کیونکہ وہاں درختوں کا طوفانی ہواؤں میں ٹوٹ کر گرنے کا خظرہ ہے۔خبر رساں ایجنسی این آر کے کے مطابق طوفانی ہواؤں سے صرف برگن ہی متاثر نہیں ہوا بلکہ Sogn og Fjordane میں بھی تیز ہواؤں نے بدھ کے روز یعنی آج ایک سومنگ پول کی چھت اڑا دی۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں