طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں اضافہ، حکام نے حیران کن حل نکال لیا

طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں اضافہ، حکام نے حیران کن حل نکال لیا

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے طیاروں سے ٹکرانے والے پرندوں کے خاتمے کیلئے برڈ شوٹرز بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

سی اے اے کی جانب سے کنٹریکٹ کی بنیاد پر برڈ شوٹرز کی بھرتی کیلئے اشتہار جاری کردیا گیا ہے۔ لاہور کے علامہ اقبال ایئر پورٹ کیلئے 12 برڈ شوٹرز بھرتی کیے جائیں گے۔

ایئر پورٹ انتظامیہ کے مطابق ایئر پورٹس کے اطراف آبادی پھیلنے کی وجہ سے طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے۔ سی اے اے کی ہدایت پر مزید برڈ شوٹرز بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں