عازمین حج کو پیسے واپس کب ملنا شروع ہوں گے؟ اعلان ہوگیا

عازمین حج کو پیسے واپس کب ملنا شروع ہوں گے؟ اعلان ہوگیا

پاکستان کی وزارت مذہبی امور کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عازمین حج کو 2 جولائی سے رقوم کی واپسی کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق سعودی حکومت کے محدود حج کے فیصلے کے بعد پاکستانی عازمین کو رقوم کی واپسی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 2 جولائی سے ملک بھر کے نامزد بینکوں سے عازمین کو رقوم واپس ملنا شروع ہوجائیں گی۔ اس سلسلے میں عازمین کو بذریعہ میسج اطلاع کی فراہمی شروع ہوگئی ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ نقد رقم کی واپسی کیلئے درخواست گزار کو خود بینک آنا ہوگا تاہم چیک وصول کرنے کیلئے گروپ لیڈر تمام ارکان کی اصلی دستاویزات کے ساتھ بینک آسکتا ہے۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث سعودی عرب کی حکومت نے رواں سال محدود حج کا فیصلہ کیا ہے۔ امسال صرف سعودی عرب میں مقیم مسلمان حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے جبکہ بیرون ممالک سے کسی کو بھی حج کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ محدود حج کی اجازت کا اطلاق نہ صرف سعودی شہریوں بلکہ تمام قومیتوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں پر ہوگا۔

اپنا تبصرہ لکھیں