عالمی ادارہ صحت نے کورونا سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں کہا گیاہے کہ کورونا کے اومی کرون ویرینٹ سے خطرہ ابھی بھی برقرار ہے ۔
ڈبلیو ایچ او کی جانب سے جاری کر دہ رپورٹ میں کہا گیاہے کہ عالمی سطح پر کورونا کے اومی کرون ویرینٹ کا پھیلاو جاری ہے ، کورنا کے ڈیلٹا، ایلفا سمیت دیگر ویرینٹس کے پھیلاو میں کمی دیکھنے میں آئی ہے ، اومی کرون پھیلاو سے متاثر ممالک میں اب کورونا کیسز میں کمی شروع ہو گئی ہے ، گزشتہ 30 دنوں میں ڈیلٹا ویرینٹ کیسز کی شرح دس فیصد سے زائد رہی ہے ۔