عالمی سربراہان مملکت کی سالانہ تنخواہوں کے بارے میں جاری ہونے والی حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ انہیں ان کے کام کے بدلے کتنا معاوضہ ملتا ہے اور خصوصاً یہ کہ سب سے زیادہ معاوضہ کس ملک کے سربراہ کو ملتا ہے۔ اس فہرست میں سب سے اوپر سنگا پور کے وزیراعظم لی شین لونگ ہیں جن کی سالانہ تنخواہ 11,36,515 برطانوی پاﺅنڈ (ماہانہ تقریباً ایک کروڑ 44 لاکھ پاکستانی روپے) ہے۔
دوسرے نمبر پرامریکی صدر باراک اوباما ہیں جو سالانہ 276522 برطانوی پاﺅنڈ (ماہانہ تقریباً 35لاکھ پاکستانی روپے) کے برابر تنخواہ پاتے ہیں۔
کینیڈا کے سٹیفن ہارپرتیسرے نمبر پر، جرمنی کی اینگلا مرکل چوتھے اور جنوبی افریقہ کے جیکب زوما پانچویں نمبر پر ہیں-
برطانیہ کے وزیراعظم ڈیوڈن کیمرون 143669 برطانوی پاﺅنڈ کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہیں۔
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سالانہ 20264 برطانوی پاﺅنڈ کے برابر (ماہانہ تقریباً اڑھائی لاکھ پاکستانی روپے) تنخواہ پاتے ہیں۔
پاکستان کے وزیراعظم محمد نواز شریف تمام رہنماﺅں کے برعکس ان کی سالانہ تنخواہ صفر ہے کیونکہ وہ اپنے فرائض بغیر کسی معاوضے کے سرانجام دے رہے