عدالتی اخراجات میں دوگنا اضافہ

پچھلے چھ برسوں میں عدالتی کاروائی میں کام کرنے والے سرکاری وکلاء اور ترجمانوں کی فیسوں میں دوگنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔جو کہ دو سو ساٹھ ملین کرائون کے مساوی ہے ۔یہ رپورٹ نیشنل کورٹس ایڈمنسٹریشن نے جاری کی ہے۔
جبکہ نارویجن اخبار وی جی کے مطابق اسی دوران وکیل صفائی کی اجرت میں بتیس فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔Sven Marius کورٹس ایڈ منسٹریشن کے سوین ماریوس کا کہنا ہے کہ سیاستدانوں کو اس بات کا جائزہ لینا چاہیے کہ کیا ہمیں محکمہء انصاف سے معیاری کارکردگی مل رہی ہے جو ملنی چاہیے؟؟
سن دو ہزار نو میں محکمہء انصاف پر آنے والے کل اکراجات ایک اعشاریہ اڑتیس ملین کرائون تھے۔جو کہ سن دو ہزار آٹھ کی پالیسی برائے انصاف میں تبدیلی کی وجہ سے آئے۔یہ اخراجات عدالتی فیصلوں پر اپیل کا حق استعمال کرنے کی وجہ سے آئے۔ڈیفنس گروپ کے سربراہ فرودے نے کہا کہ اس نئی ریفارم کے مالیاتی نتائج کے بارے میں کسی سیاستدان نے غور نہیں کیا۔تاہم محکمہ ء انصاف میں کام کرنے والے وکلاء اور ترجمانوںکا کردار بہت اہم ہے اور ان کے حقوق کا تحفظ ضروری ہے۔
UFN/NTB

اپنا تبصرہ لکھیں