عرفان بھٹی کے بیگ سے بم کی ترکیب برآمد

پولیس نے تین متوقع دہشت گردی کے گروپوں کی تلاشی کے دوران پاکستانی نارویجن شخص بھٹی کے بیگ سے بم بنانے کی ترکیب ایک پلاسٹک کی تھیلی سے برآمد کر لی ۔بم بنانے کی ترکیب کے ساتھ ناروے کے بڑے سیاسی لیڈروں کے ناموں کی فہرست بھی تھی۔ نارویجن اخبار وی VG جی لکھتا ہے اس فہرست میں مختلف سرکاری وزارتوں کے اراکین،ڈیفنس اور سیکورٹی شعبے کے اہلکاروں کے نام اور تصاویر بھی تھیں۔جبکہ بم بنانے سے لے کر اس کو چلانے اور استعمال کرنے کی ٹریننگ کی تفصیلات بھی موجود تھیں۔
اخبار کے مطابق سیکورٹی محکمہ نے عرفان بھٹی کے بیگ سے مشکوک اشیاء تو بر آ مد کی ہیں لیکن ابھی تک اس کے خلاف کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔عرفان کے وکیل صفائی کا کہنا ہے کہ ناموں کی فہرست عرفان بھٹی کی ہی ہے لیکن یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اسلام اور افغانستان جنگ کے بارے میں کوئی رائے دی تھی۔اور عرفان اس رائے سے اتفا ق نہیں کرتاتھا۔
وکیل صفائی ایلڈن کرستیانسن کا کہنا ہے کہ یہ لسٹ سن دو ہزار بارہ میں تیار کی گئی تھی اور اس سے کوئی بھی متعلقہ شخص متاثر نہیں ہوا تھا۔جہاں تک بم بنانے کی ترکیب کا سوال ہے تو یہ معلومات انٹر نیٹ پر عام مل جاتی ہیں اور یہ اس کی دلچسپی کا شعبہ ہے۔ایسی چیزیں آپ کو کسی بھ سائنسدان کے دفتر سے مل جائیں گی۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں