عطاءاللہ خان عیسیٰ خیلوی کے چاہنے والوں کیلئے پریشان کن خبرآگئی

عطاءاللہ خان عیسیٰ خیلوی کے چاہنے والوں کیلئے پریشان کن خبرآگئی

نامور لوک گلوکار عطا اللہ خان عیسی خیلوی کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث انہیں ہسپتال میں داخل کرادیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز عطا اللہ خان عیسی خیلوی کو لاہور کے نجی ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق عطا اللہ عیسی خیلوی کی کمر میں شدید درد تھا تاہم اب ان کی طبیعت پہلے سے بہتر محسوس ہورہی ہے۔دوسری جانب عطا اللہ عیسی خیلوی کی ناسازی طبع کے باعث لاہور آرٹس کونسل کے زیر اہتمام (آج) جمعہ آج ہونے والا گرینڈ شو بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں