عدالت کے باہر شاندار استقبال۔ منوں پھول پتیاں نچھاور۔ کارکن دیوانہ وار نعرے لگاتے رہے۔
آئندہ پیشی 8فروری کو ہوگی۔ علما مشائخ کارکنوں کی گرفتاری کی مذمت۔ مقدمات خارج اور رہا کرنے کا مطالبہ!
لاہور: (پریس ریلیز 4فروری) تحریک لبیک کے قائدین علامہ خادم حسین رضوی، پیر محمد افضل قادری، سید ظہیر الحسن شاہ، علامہ وحید نور، پیر اعجاز اشرفی، علامہ فاروق الحسن کی اے ٹی سی میں پیشی کے موقع پر ہزاروں کارکن جمع ہوگئے اور عدالت کے باہر شاندار استقبال کیا۔ اس موقع پر منوں پھول پتیاں نچھاور کی گئیں۔ جبکہ کارکن دیوانہ وار نعرے لگاتے رہے اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ علماء مشائخ اور کارکنوں کو جلد رہا اور مقدمات خارج کرے۔ اے ٹی سی کے ایڈمن جج شیخ سجاد نے علامہ خادم رضوی پیر افضل قادری کی آئندہ پیشی 8فروری کو مقرر کی ہے۔ اس موقع پر عدالت کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات تھے۔
جاری کردہ: شعبہ نشر واشاعت تحریک لبیک پاکستان