کرونا کی وجہ سے عمرہ کی بندش کو نئے قواعد کے ساتھ کھولنے کے اعلان کے بعد پاکستان کے زائرین بھی یکم نومبر2020سے عمرہ کی درخواستیں جمع کراسکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کی طرح پاکستان کے زائرین بھی یکم نومبر2020سے عمرہ کی درخواستیں جمع کراسکیں گے، سعودی حکومت نے ایئرلائنز، ٹورآپریٹرز اور زائرین کے لیے ایس اوپیز جاری کردیے ہیں۔ زائرین کو ایئرلائنز سماجی فاصلوں سے سعودی عرب لانے کی پابند ہوں گی، عمرہ زائرن کا منظور شدہ لبارٹریز سے 72گھنٹے پہلے کرونا ٹیسٹ ہوگا، عمرہ زائرین نیگیٹو رپورٹ روانگی سے قبل ایئرپورٹ کانٹرز پر جمع کرائیں گے۔ عمرہ زائرین میں ضعیف العمرافراد کے داخلے پر پابندی ہوگی۔